شھزاد عالمگیر نوائے وقت
لاہور: وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اورانتظامی سیکرٹریزسے میٹینگ کے دوران کہا ہے کہ ہم نے سخت محنت کی ہے لیکن چھ ماہ میں مثالی بہتری کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔ عوامی نمائندہ ہوں، عوام کی بہتری کیلئے کبھی چھٹی نہیں کی۔ میرا کام سے چھٹی نہ کرنا کسی پر احسان نہیں۔ پانچ سال میں کوئی اتنی سکیمیں نہیں لاسکتا جو چھ ماہ میں ہم لا چکے ہیں۔