اگر یہ سیاسی بیانات ہیں تو سر آپ اِن کو آرڈر میں لکھیں، عمران خان کے ملٹری ٹرائل سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب

محمد لطیف نوائے وقت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ملٹری ٹرائل کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملٹری تحویل میں نہ دینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، درخواست گزار کی جانب سے عزیر بھنڈاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی جانب سے عمران خان کو ملٹری تحویل میں لینے کے بیانات دیے گئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ وہ تمام سیاسی بیانات ہیں اور کچھ نہیں۔

وکیل نے جواب دیا کہ اگر سیاسی بیانات ہیں تو میری لیے اور آسانی ہوگی۔

اس پر عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ کو حکومت سے معلومات لینے کی ہدایت کردی۔

وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ اعلیٰ عسکری حکام ڈی جی صاحب نے بھی یہ بیان دیا ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بتایا کہ انہوں نے جو کہا وہ بھی سیاسی بیان ہے، اس پر وکیل کا کہنا تھا کہ اگر یہ سیاسی بیانات ہیں تو سر آپ اِن کو آرڈر میں لکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں