جعلی دودھ سپلائی کا نیٹ ورک بے نقاب، لاہوریوں کو جعلی دودھ پینے سے بچا لیا گیا، شہر کی بڑی سوسائٹیز میں سپلائی کیا جانا تھا

10ہزار لٹرتیارجعلی دودھ ، 2 ہزار لٹر گاڑھا محلول ، پاوڈر، گھی ،ڈٹرجنٹ اورکیمیکل تلف۔2سپلائی ٹینکرز، 3 پروسیسنگ چلرز اور مکسنگ مشینیں ضبط۔

شھزاد عالمگیر نوائے وقت

لاہور: پوش علاقوں میں جعلی دودھ سپلائی کرنیوالا گروہ پکڑا گیا ۔وزیر خوراک اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ڈیری سیفٹی ٹیموں کی ناکہ بندی۔ گجومتہ کے گاؤں گرومانگٹ میں کارروائی، جعلی دودھ سپلائی کا نیٹ ورک بے نقاب، 3ملزمان گرفتار، مقدمہ درج ۔

10ہزار لٹرتیارجعلی دودھ ، 2 ہزار لٹر گاڑھا محلول ، پاوڈر، گھی ،ڈٹرجنٹ اورکیمیکل تلف۔2سپلائی ٹینکرز، 3 پروسیسنگ چلرز اور مکسنگ مشینیں ضبط۔

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں پاؤڈر، فارمالین اور ڈٹرجنٹ کی ملاوٹ پائی گئی۔ ملزم اور اہلخانہ 2 گھروں میں چھپ کر جعلی دودھ تیار کرتے تھے۔

گھر کے تمام افراد روزانہ پاوڈر، ویجیٹیبل آئل اور مضر صحت کیمیکلز سے جعلی دودھ تیار کرتے تھے۔جعلی دودھ میں استعمال ہونے والے اجزا انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتے ہیں۔
جعلی دودھ سپلائی کا نیٹ ورک بے نقاب کر کے لاہوریوں کو جعلی دودھ پینے سے بچا لیا گیاجعلی تیار دودھ لاہور شہر کی بڑی سوسائٹیز میں سپلائی کیا جانا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں