شھزاد عالمگیر نوائے وقت
لاہور: سنٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب ادریس احمد کی زیر صدارت فالو اپ اجلاس ہوا۔ صوبے کے تمام سی پی اوز، ڈی پی اوز، ایس ایس پیز اور ایس پیز انوسٹی گیشن اور دیگر افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت۔ اجلاس میں پینڈنگ چالان کے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے متعلق بریف کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب کی مقدمات بروقت چالان کرنے پر 14 اضلاع کو شاباش۔22 اضلاع کو عدالتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت۔ ڈی ایس پی لیگل قدیر انور اور ڈی ایس پی لیگل ارسلان سیف بھی اجلاس میں موجود تھے ۔