مفتی محبوب چشتی کی سربراہی میں جامع مسجد اکبری کورنگی نمبر 05 سے عید میلاد النبی صلیٰﷲعلیہ والہٖ وسلم کا جلوس نکالا، وسیم الدین مئیو کوآرڈینیٹر برائے حق پرست رکن قومی اسمبلی حلقہ NA-233 جاوید حنیف ، ایس ایچ او عوامی تھانہ ناصر محمود موجود

رانا وحید نوائے وقت لندن

کراچی : سابقہ یوسی 25 موجودہ یوسی 09 (لانڈھی) سے عید میلاد النبی صلیٰﷲعلیہ والہٖ وسلم کا جلوس جس میں گھوڑے، اونٹ ،موٹر سائیکلوں پر سوار سینکڑوں لوگوں نے مفتی محبوب چشتی کی سربراہی میں جامع مسجد اکبری کورنگی نمبر 05 سے نکالا۔ ان کے ہمراہ وسیم الدین مئیو کوآرڈینیٹر برائے حق پرست رکن قومی اسمبلی حلقہ NA-233 جاوید حنیف ، ایس ایچ او عوامی تھانہ ناصر محمود موجود تھے ۔ جلوس براستہ کورنگی نمبر 05 کورنگی کراسنگ سے لانڈھی اور واپس جامع مسجد اکبری تسلیم گراؤنڈ کورنگی نمبر 5 پر اختتام پزیر ہوا ۔اس موقع پر مسجد کمیٹی کے گلفام بھولو ، ظفر ، خرم قریشی اور سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان نبی صلیٰ ﷲ علیہ والہٖ وسلم موجود تھے۔ جلوس کے اختتام پر وسیم الدین مئیو کوآرڈینیٹر برائے جاوید حنیفحق پرست رکن قومی اسمبلی حلقہ NA233 نے رینجرز حکام، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی توحید رحمٰن ، ایس ایچ او عوامی تھانہ ناصر محمود کا جلوس کو سکیورٹی دینے پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں