سوئٹزرلینڈ پہلے، جاپان دوسرے، امریکہ تیسرے، کینیڈا چوتھے ، آسٹریلیا پانچویں،سویڈن چھٹے، جرمنی ساتھویں، برطانیہ آٹھویں، نیوزی لینڈ نویں، ڈینمارک دسویں نمبر پر رہا
ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت
لندن: ورلڈ رینکنگز جاری کرنے والے اشاعتی ادارے نے دنیا بھر کے بہترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔
فوربز کے مطابق نو سال سے جاری ہونے والی اس سروے رپورٹ میں 89 ممالک کی ان کے عالمی تاثر کی بنیاد پر درجہ بندی کی جاتی ہے۔
ان تمام ممالک کی فہرست کو مزید 10 ’سب رینکنگز‘ میں شمار کیا جاتا ہے جن میں ’ایڈونچر، ترقی پسند، ثقافت، کاروبار، انٹرپرنئورشپ، ورثہ، زندگی کا معیار، طاقت، اکانومی،سماجی مقاصد شامل ہوتے ہیں۔
10 ستمبر کو دنیا کے بہترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی جس میں لگاتار تیسری بار سوئٹزرلینڈ پہلے نمبر پر رہا۔ سوئٹزرلینڈ اب تک اس فہرست میں سات بار جگہ حاصل کر چکا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے بعد دوسرے نمبر پر جاپان، تیسرے پر امریکہ، چوتھے پر کینیڈا اور پانچویں نمبر پر آسٹریلیا شامل ہیں۔ فہرست میں چھٹا نمبر سویڈن کا رہا، ساتویں پر جرمنی، آٹھویں پر برطانیہ، نویں پر نیوزی لینڈ اور دسویں نمبر پر ڈینمارک رہا۔