گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کراچی کے علاقہ شاہ فیصل کالونی کا دورہ،آتشزدگی سے متاثرہ عمارت اور دوکانوں کا جائزہ،غیر قانونی گیس سلنڈرز، پٹرول شاپس سیل کرنے کی ہدایت

رانا وحید نوائے وقت

کراچی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کراچی کے علاقہ شاہ فیصل کالونی کا دورہ
آتشزدگی سے متاثرہ عمارت اور دوکانوں کا جائزہ لیا۔ متعلقہ حکام نے گورنر سندھ کو آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا ۔آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی کراچی سے دو دن میں رپورٹ طلب کر لی۔

گورنر سندھ کی ہدایت شہر بھر میں قائم غیر قانونی گیس سلنڈرز، پٹرول شاپس فی الفور سیل کی جائیں۔ متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں