رانا وحید نوائےوقت
اڈا رتہ ٹبہ :انجمن تاجران اڈا رتہ ٹبہ کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد اور ریلی میں پاکستان زندہ آباد ،افواج پاکستان پائندہ آباد کے نعرے
انجمن تاجران اڈا رتہ ٹبہ کے صدر سید غضنفر ریاض بخاری ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اشفاق چیمہ ، سینئر نائب صدر سیٹھ محمد علی چدھڑ ، چیئرمین ڈاکٹر کلیم جبار نقشبندی ، فنانس سیکرٹری سلیم اصغر گھمن ، سیٹھ فلک شیر چدھڑ ، سردار طارق محمود ڈوگر نے پاک فوج زندہ باد ریلی کی قیادت کی مین چوک اڈا رتہ ٹبہ پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔