اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہباز شریف

اپوسٹیلے سروس کا آغاز مسائل کے حل کی طرف اہم پیش رفت ہے، چوھدری خالد گوندل کی وزیر دفاع کے ہمراہ ملاقات میں وزیر اعظم کی گفتگو

رپورٹ محمد الیاس قادری

اٹلی: دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ نون اٹلی کے صدر چوھدری خالد محمود گوندل کی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ہمراہاسلام اباد میں ان سے ہونیوالی خصوصی ملاقات میں کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ملک کی ریڑھ کی ھڈی ہیں، جو اربوں ڈالر سالانہ زرمبادلہ بھیج کر وطن کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،ان کی مشکلات کا ازالہ کرنا ہمارا فرض ہے، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے دستاویزات کی تصدیق کیلئے رواں سال (Apostille) سروس کا آغاز ان کے مسائل کے حل کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ وزیر اعظم نے وزارت خارجہ کو اطالوی سفارت خانے سے فیملی ویزوں اور ورک ویزوں کیلئے اپوائنٹمنٹ کے حصول میں مشکلات کے ازالے کیلئے روم سے مزید سٹاف منگوانے کی غرض سے اٹالین ایمبیسی اسلام آباد کو مطلوبہ ویزوں کے فوری اجراء کی ہدایت کی، واضح رہے کہ لیگی رہنما چوھدری خالد محمود گوندل کی چند روز قبل اسلام آباد میں نائب اطالوی سفیر سے ہونیوالی ملاقات میں اطالوی سفارت کار نے عملہ کم ہونے کی وجہ سے کام نمٹانے میں تاخیر کا ذکر کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں