جشن امدرسول کی مناسبت سے گلی محلوں میں چراغاں ،مرکزی جلوس کی قیادت ایم این اے پیر عمران شاہ، ایم پی اے ملک ارشد ملک ،قا سم ندیم ، مفتی مظہر فرید اور دیگر مذہبی رہنما کریں گے

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال: جشن امدرسول کے بابرکت دن کی مناسبت سے ساہیوال کی گلی محلوں میں چراغاں کا سلسلہ شروع ہے۔ مسجدوں کو بھی خوبصورت لائٹوں سے سجایا جا رہا ہے۔ ساہیوال میں 12 ربیع الاول کے روز مرکزی جلوس کی قیادت ایم این اے پیر عمران شاہ، ایم پی اے ملک ارشد ملک ،قا سم ندیم ، مفتی مظہر فرید اور دیگر مذہبی رہنما کریں گے ۔ پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں ۔ ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد خود نگرانی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں