ویمن حراسمنٹ پر کمپری ہینسیو سکول میں سیمینار کا انعقاد ، ضلع بھر سے خواتین اساتذہ کی شرکت ، ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی بریفنگ

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال: ویمن حراسمنٹ کے حوالے سے کمپری ہینسیو سکول میں سیمینار کا انعقاد ہوا۔ ضلع بھر سے خواتین اساتذہ کی شرکت۔ ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں کے اساتذہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اہم اقدامات میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور ویمن سیفٹی ایپ شامل ہیں، جو صوبے بھر میں خواتین کی حفاظت اور سیکیورٹی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے خواتین کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا اور اساتذہ کو ترغیب دی کہ وہ خواتین طلباء اور عملے کے لیے محفوظ اور معاون ماحول بنانے میں فعال کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں