محمد ناصرغلزئی نوائے وقت
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو زمین بیچنے یا لیز پر دینے سے روک دیا۔
گورنر کے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو باقاعدہ تحریری ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ میں خیبرپختونخوا کی بعض یونیورسٹیوں کی اراضی کی فروخت یا لیز پر دینے پر حکم امتناعی جاری ہے۔ لٰہذا صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو اس ضمن میں کسی قسم کا قدم نہیں اٹھانا چاہیے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جب تک چانسلر رہوں گا کسی یونیورسٹی کی ایک انچ اراضی نہیں بیچنے دوں گا۔