’یورپ میں سیاسی پناہ کا بحران‘، نیدرلینڈز کا تارکین وطن کو روکنے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان

آنے والے مہینوں میں تارکین وطن کی آمد کو محدود کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا عندیہ ، تمام نئی درخواستوں پر پابندی بھی شامل

ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت

ایمسٹرڈیم:جرمنی کی جانب سے ناپسندیدہ تارکین وطن کو روکنے کے لیے نئے سرحدی اقدامات کے کچھ ہی روز بعد نیدرلینڈز کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے مہینوں میں تارکین وطن کی آمد کو محدود کرنے کے لیے کچھ اقدامات کر رہی ہے جس میں تمام نئی درخواستوں پر پابندی بھی شامل ہے۔
قوم پرست گیرٹ وائلڈرز کی اسلام مخالف جماعت پی وی وی کی قیادت میں نئی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ ایک قومی سیاسی پناہ کے بحران کا اعلان کرے گی جو اسے پارلیمانی رضامندی کے بغیر ہی تارکین وطن کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کے قابل بنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں