وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پالیسی آفس کا قیام ایک انقلابی اقدام ، صحت، تعلیم، سماجی تحفظ ، ماس ٹرانزٹ، موسمیات، زراعت اور روزگار پر خصوصی توجہ دی جائے گی

محمد ناصرغلزئی نوائے وقت

پشاور:وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پالیسی آفس کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیِ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعلیٰ پالیسی آفس کا قیام ایک انقلابی اقدام ہے۔
اس آفس کے قیام سے صحت، تعلیم، سماجی تحفظ ، ماس ٹرانزٹ، موسمیات، زراعت اور روزگار کے مواقع جیسے ترجیحی شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائَے گی۔
ڈان ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں گڈ گورننس اور پالیسی ریفارمز کے لئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ پالیسی آفس کا قیام عمل میں لایا گیا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پالیسی آفس کا افتتاح کر دیا اور اس کے ساتھ ہی آفس نے باقاعدہ کام شروع کردیا۔
اس موقع پر متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلی کو پالیسی آفس کے اعراض و مقاصد پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پالیسی آفس صوبے میں طرز حکمرانی کی بہتری اور پالیسی سازی کےلئے ایک تھنک ٹیٹک کے طور پر کام کرے گا۔
پالیسی آفس صوبے کے سماجی و اقتصادی مسائل کے پائیدار حل کےلئے حقائق پر مبنی جدید انداز کے حل تجویز کرے گا۔
پالیسی آفس نہ صرف وزیراعلیٰ کے 99 نکاتی عوامی ایجنڈے پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگا، بلکہ وزیراعلیٰ کے جاری کردہ احکامات اور کابینہ کے فیصلوں پر بھی عملدرآمد میں پیشرفت کی کڑی نگرانی کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں