شہزادہ عالمگیر نوائے وقت
لاہور: کروڑوں روپے کی لاگت لگانے کے باوجود لاہور میں درجنوں سرکاری واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب، شہری پانی خرید کر پینے پر مجبور۔لاہور میں سرکاری اداروں کی جانب سے پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لیے لگائےگئے درجنوں واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب ہوگئے۔کچھ عرصہ پہلے سرکاری اداروں نے شہریوں کو صاف پانی مہیا کرنے کے لیے جگہ جگہ واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے تھے مگر یہ واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی روایتی نااہلی اور عدم توجہی کی بھینٹ چڑھنے لگے۔ایک رپورٹ کےمطابق شہر میں اس وقت 282 فلٹریشن پلانٹس ناکارہ ہیں ، بہت سوں کی تو ٹونٹیاں تک غائب ہیں۔