سرکاری امور کی ڈیجیٹائزیشن سے محکموں میں شفافیت آتی ہے ، آن لائن سسٹمز کی افتتاحی تقریب سے وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپورکا خطاب

محمد ناصر غلزئی نوائے وقت

پشاور:آن لائن سسٹمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گڈ گورننس کےلئے ڈیجیٹائزیشن انتہائی ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اپنی ای گورننس پالیسی کے تحت دیگر تمام محکموں کے امور کو بھی ڈیجیٹائز کرنے پر کام کررہی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ سرکاری امور کی ڈیجیٹائزیشن سے نہ صرف محکموں میں شفافیت آتی ہے بلکہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی بھی یقینی ہوتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ آن لائن ٹیکس سسٹم اور موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کا اجرا اس سلسلے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں