نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا فدا الرحمان جاں بحق

محمد ناصر غلزئی نوائے وقت

ہنگو: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا فدا الرحمان جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ہنگو کے علاقہ خیساری بانڈہ میں پیش آیا جہاں مولانا فدا الرحمن مسجد سے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں مولانا فدا الرحمان شدید زخمی ہو گئے ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
مسلح ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

مقتول فدا الرحمان نجی فلاحی ادارے کے چیئرمین اور سوشل ورکر بھی تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں