رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال: جشن عیدمیلاد النبی کا مرکزی جلوس میلاد کمیٹی اور علماء مشائخ کی قیادت میں غلہ منڈی سے نکالا گیا۔ جلوس شہر بھر کا چکر لگاکر میلاد کمیٹی کے پنڈال میں اختتام پذیر ہوا۔
مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر پیر غلام قطب الدین پانی پت کی قیادت میں مرکزی جلوس نکالا گیا ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر کی کی طرف سے جلوس کے راستے پر میٹھے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں۔
جشن ولادت کے مرکزی میلاد میں جنرل سیکرٹری میلاد کمیٹی راو عظمت اللہ نے آنے والے مہمانوں کو خوش امدید کہا۔
صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب حسن عباس بخاری بانی پریس کلب ملک محمد علی کو مرکزی میلاد کمیٹی کی طرف سے عید میلاد النبی کی شیلڈ دی گئی ۔