رانا وحید نوائے وقت
کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین روٹری فائونڈیشن مارک ڈینیل میلونی کی ملاقات۔
چیئرمین روٹری فائونڈیشن کے ہمراہ وفد میں عزیز میمن، ڈائریکٹر فیض قدوائی، ایرک شیملنگ، رضوان آدہیہ اور دیگر شامل؛ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ سینئر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل ، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ اور دیگر شریک تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے روٹری فائونڈیشن کے چیئرمین کو وزیراعلیٰ ہاوس میں خوش آمدید کہا۔ ہم روٹری کے شکرگزار ہیں کہ وہ پولیو کے خاتمے میں سندھ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے۔
مارک ڈینیل نے کہا کہ امیونائزیشن کے لیے پاکستان بھر میں 23 مراکز قائم کیے ہیں۔
روٹری پولیو وائرس ہائی رسک ایریا ز میں محکمہ صحت کے ساتھ کام کررہی ہے۔