رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال چیمبر آف کامرس کے الیکشن کی سرگرمیاں عروج پر اور پولنگ ڈے کےحوالے سے ساہیوال میں گہما گہمی بڑھ گئی۔ اپنا گروپ کے امیدواروں کو باری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ اپنا گروپ کے روح رواں چودری صغیر انجم چودری منیر اور بابر صغیر انجم کو بھرپور سپورٹ اور حمایت کا اعلان۔پاکپتن،چیچہ وطنی،عارفوالا اور شہر کی دیگر کاروباری ایسوسی ایشنز نے اپنا گروپ کے اعزاز میں تقاریب منعقد کیں اور ساہیوال کی تاجر برادری نے اپنا گروپ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا اعلان کر دیاساہیوال ڈویژن کے تمام کاروباری حلقوں کی طرف سے غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ الیکشن والے دن اپنا گروپ کو پینل ووٹ دے کر ہم تاریخی کامیابی دلوائیں گے۔اپنا گروپ کے روح رواں چوہدری منیر احمد،سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ومعروف سیاسی وسماجی شخصیت میاں بابرصغیر نے شہر کی تمام کاروباری برادری کااپنا گروپ پراعتماد کا شکریہ ادا کیا۔