پاک آرمی لورز موومنٹ کی جانب سے جشن عیدمیلاد النبی کا کیک کاٹا، لنگر کا اہتمام کیا گیا

شھزاد عالمگیر نوائے وقت

لاہور: پاک آرمی لورز موومنٹ کی جانب سے شہنشاہی ڈیرہ راوی روڈ پر جشن عیدمیلاد النبی کے موقع پر کیک کاٹا گیا اور لنگر کا اہتمام کیا گیا۔ سرپرست اعلیٰ سائیں عبد الرزاق چشتی صابری نے اپنے دست مبارک سے کیک کاٹا ، اس موقع پر چیرمین پاک آرمی لورز موومنٹ جان محمد رمضان، صدر رانا شہزادہ الطاف ، جنرل سیکرٹری محمد عارف خان، عبدالرشید گجر، بابا چیئرمین ، ناصر علی گجر ، طارق حبیب ، احمد ، رانا حسنین ، سلطان ، استاد الیاس ، عدنان گجر ، عثمان گجر ، امیر حسین ، انعام حسین ، توقیر حسین ، احسان ، طیب ۔ عرفان ، علی ، ارسلان حاجی ، کامران کامی ، وسیم ، التماس ، اویس بابا ، رفاقت ، نعیم الدین ، زبیر مغل ، رضا نے خصوصی شرکت کی۔ ملک پاکستان کی ترقی اور افواج پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں