رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال: ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد۔ ضلع بھر سے پولیس افسران کی شرکت ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کرائم فری پنجاب پر عملدرآمد کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں SP انویسٹی گیشن ساہیوال محمد طاہر سمیت ضلع بھر کے SDPO’s اور SHO’s نے شرکت کی ۔ ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے تمام افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیتے ہوئے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی سرزنش کی جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔