رانا وحید نوائے وقت
کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے مرکزی جلوس میں شرکت۔ جشن میلا دالنبی ﷺکے سلسلہ میں لگائے گئے مختلف استقبالیہ کیمپوں کا دورہ گیا ۔ ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت بھی ہم راہ تھی ۔گورنرسندھ نے سبیل سے اپنے ہاتھوں سے لوگوں کو شربت بھی پلایا۔وہ سندھ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے ساتھ تبت سینٹر تک رہے۔