نیتن یاہو کے قتل کی منصوبہ بندی، اسرائیلی شہری گرفتار

”ایرانی انٹیلیجنس نے اسرائیلی شخصیات کے قتل کے حوالے سے ایک اسرائیلی شہری کو بھرتی کیا تھا، دو بار ایران لے جایا گیا ، مشن کی تکمیل پر ادائیگی کی گئی۔‘‘

ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت

لندن:اسرائیل میں پولیس نے ایک ایسے شہری کو گرفتار کیا ہے جسے مبینہ طور پر ایران نے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سمیت اعلیٰ اسرائیلی عہدیداروں کے قتل کی منصوبہ بندی کے لیے بھرتی کیا تھا۔ یہ بات اسرائیلی پولیس اور داخلی سکیورٹی ایجنسی شِن بیت کی طرف سے بتائی گئی۔

اس حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”ایرانی انٹیلیجنس نے اسرائیلی شخصیات کے قتل کے حوالے سے ایک اسرائیلی شہری کو بھرتی کیا تھا۔ اسے دو بار ایران لے جایا گیا اور مشن کی تکمیل کے لیے اسے ادائیگی کی گئی۔‘‘

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ممکنہ اہداف میں نیتن یاہو، وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور شِن بیت سکیورٹی سروس کے سربراہ رونن بار کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔

ایک عدالتی دستاویز میں اس شخص کی شناخت مارکلون سے تعلق رکھنے والے موردیخائی مامان کے طور پر کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ 1952 میں پیدا ہوا تھا۔

اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وہ 29 اگست سے حکام کی حراست میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں