حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ، ضلعی امیر طیب بلوچ
رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال: سڑک پر جلسہ کرنے اور مریضوں کو ہسپتال میں جانے کی دشواری کے نام پر پولیس نے ون فائو کی کال پر کاروائی کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف سڑک کو بلاک کرنے ،آتش بازی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ گزشتہ رات امیر جماعت اسلامی پاکستان نے جوگی چوک پر جلسہ عام سے خطاب کیا تھا ۔ضلعی امیر طیب بلوچ نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔