رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال:حکومت کے ساتھ 23 ستمبر کو ہونے والے معاہدے کی تاریخ ختم ہو رہی ہے 24 ستمبر کو ہم نیا لایحہ عمل بنائیں گے۔ یہ ملک جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے لیے نہیں بنایا گیا تھا۔ اب یہ وہ پاکستان نہیں جس میں فساد موجود ہے ان کا کہنا تھاجن بچوں کو سکولوں میں ہونا چاہئے وہ باہر رل رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ساہیوال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے بعد ائینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے،ترمیم کے خلاف عوام کو سڑکو پر نکلنا چاہیے اور اپوزیشن اس ترمیم کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن بنا کر الیکشن دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ مریم نواز تعلیم کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے ۔ وزیر اعلی سکولوں کو آؤٹ سورس/گروی کررہے ہیں جو کہ زیادتی ہے اور برا ظلم ہے ۔ یونیورسٹیوں کی فیسیں بڑھا دی گئی ہیں کروڑوں روپے فیسیں ہو گئی ہیں غریب کا بچہ کیسے پڑھے گا ۔ کسان فصل لگاتا ہے اور ہر چیز مہنگی ملتی لیکن جب فصل۔آتی ہے تو وہ مقروض ہوجاتاہے۔