محمد آصف نوائے وقت
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد کے آئی نائن تھانے میں درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔
عدالت نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا، پی ٹی آئی رہنماؤں واثق قیوم عباسی اور راشد حفیظ کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ فیصل جاوید کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔