رانا وحید نوائے وقت
کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے راہنما و حق پرست رکن قومی اسمبلی حلقہ NA-233 جاوید حنیف، حق پرست رکن سندھ اسمبلی حلقہ 94 نجم مرزا کی کاوشوں سے سابقہ یوسی 27 موجودہ یوسی 10 (لانڈھی) کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ کورنگی نمبر 1/2 5 واٹر پمپنگ اسٹیشن سے 4 پول تک عرصہ دراز سے نکاسی آب کی لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی۔ جس کی وجہ سے روڈ پر نکاسی آب کا پانی جمع تھا اور لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا تھا ،جس پر یہ لائن ڈالنے کا آغاز ہوا اور آج اس نکاسی آب کی لائن اور یاسین تھلے والی نکاسی آب کی لائن پر رنگ سلیب رکھے گئے ۔ جس کا وسیم الدین مئیو کوآرڈینٹر برائے رکن قومی اسمبلی حلقہ NA-233 جاوید حنیف نے وزٹ کیا۔ عوام نے رکن قومی اسمبلی حلقہNA-233جاوید حنیف ، ٹاؤن آرگنائزر کورنگی ٹاؤن ساجد راجپوت ،حق پرست رکن سندھ اسمبلی حلقہ 94 نجم مرزا ، کوآرڈینیٹر وسیم الدین مئیو، کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جوائنٹ یوسی آرگنائزر فرمان سنی ،عامر قائم خانی ، شکیل بھائی اٰراکین یوسی کمیٹی موجود تھے ۔