امیدواروں اور والدین کا شاندار انتظامات پر کمشنرشعیب اقبال سید،ڈپٹی کمشنرصائمہ علی اورڈی پی اوفیصل شہزاد کا شکریہ
رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال :میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلہ کے لیے ڈی پی ایس اورکامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس میں قائم سنٹرز پر امتحان کا پرامن انداز میں انعقاد، امیدواروں اور والدین کا شاندار انتظامات پر کمشنرشعیب اقبال سید،ڈپٹی کمشنرصائمہ علی اورڈی پی اوفیصل شہزادکو خراج تحسین۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام اتوار کے روز ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کے لیے ڈویژنل پبلک سکول وکالج اورکامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس میں قائم سنٹر پر 2364 طالبات اور 1042 طلباء شریک ہوئے۔کمشنرشعیب اقبال سید،ڈپٹی کمشنرصائمہ علی اورڈی پی اوفیصل شہزاد انتظامی و سیکورٹی ٹیموں کے ہمراہ صبح سے خود سنٹر پر موجود رہے۔ ۔ڈپٹی کمشنر صائمہ علی کی ہدایت پر امیدواروں کو امتحانی سینٹرز تک پہنچانے کے لیے مفت ٹرانسپورٹ کا بھی انتظام کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرسعید احمد لودھی کی نگرانی میں ٹریفک پولیس کا عملہ سنٹر کے اندر اور باہر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے پر معمور رہا۔