وائس چانسلر کی تعیناتی کے معاملے پر بہت پریشر ہے مگر دباؤ میں نہیں آؤں گا، گورنر پنجاب

حذیفہ جمشید نوائے وقت

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے صوبے کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے معاملے پر بہت پریشر ہے مگر کسی دباؤ میں نہیں آؤں گا۔

پاکستان سوسائٹی آف شوگر ٹیکنالوجی کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ چاروں اطراف سے مجھ پر چھریاں اور نیزے لٹک رہے ہیں لیکن وائس چانسلر کی تعیناتی کے معاملے پر میرے قلم سے جو ہوگا میرٹ پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں