ایس ای ایکسین ،ایس ڈی او، افسروں کی نااہلی کے باعث واپڈا کے ملازمین جان کی بازی ہارنے لگے

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال: ایس ای ایکسین ایس ڈی اواور دیگر افسروں کی نااہلی کے باعث لائن مینوں کو مکمل سیفٹی فراہم نہ کرنے پر واپڈا کا ایک اور ملازم جان کی بازی ہار گیا بجلی کی سپلائی کو درست کرتے ہوئے اس سے قبل بھی دو ملازمین افسروں کی ناہلی کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں ۔سول لائن سب ڈویژن کا لائن مین بابا ذوالفقار فرید ٹاؤن میں پیشہ ورانہ امور سرانجام دیتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جابحق۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسکا بھائی ناصر لائن مین بھی محکمہ کی نااہلی کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے اپنی جان گنوا بیٹھا تھا۔محکمہ واپڈالائن مینوں کی سیفٹی کے لیے کروڑوں روپے کے الات خریدتا ہے لیکن لائن مینوں کو سیفٹی کے لیے کوئی سامان فراہم نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے ساہیوال میں یہ تیسرا ملازم زندگی کی بازی ہار گیا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں