رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال:چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں اپنا گروپ کے تمام 10 امیدواروں نے جیت اپنے نام کر لی ۔چوہدری ناصر حمید 758ووٹ حاصل کر کے پہلے ،بہزاد ارشد 681ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور رائے سلمان حیدر 675ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پہ رہے۔ شیخ محمد آصف نے 653 ،عمیر صادق نے 644 ،چوہدری محمد اجمل نے 617، قیصر علی نے 584 ، انیس عمران نے 579 ،محمد یعقوب نے 558اور اظہر محمود نے 546ووٹ حاصل کیے۔ جس کے بعد اپنا گروپ کے تمام امیدوار کامیاب ٹھہرائے گئے جبکہ کارپوریٹ کی تمام سیٹیں بھی ڈیمو کریٹک کے نام رہیں جن میں عارف والا سے رانا آصف امین بھی کامیاب قرار پائے جبکہ ہمارا گروپ کا تمام پینل شکست سے دو چار رہا
جیت کے اعلان کے بعد ساہیوال گرینڈ مارکی میں کامیاب گروپ کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پہ بھنگڑے ڈالے اور کرنسی نوٹ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔