محمد اظہر نوائے وقت
لاہور: انجینئر احسن ریاست کی بازیابی کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
مغوی کی والدہ ارشاد بی بی نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔
انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ آئی جی سمیت دیگر حکام نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا، عدالت آئی جی پنجاب سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے اور اپنے 12 اگست کے فیصلے پر عملدرآمد کروائے۔