پرتگال قونصلیٹ کی ایس جے سرمایہ کاری کمپنی کے اعلیٰ سطحی وفد کا واٹر کارپوریشن کا دورہ

رانا وحید نوائے وقت

کراچی: پرتگال قونصلیٹ کی ایس جے سرمایہ کاری کمپنی کے اعلیٰ سطحی وفد کا واٹر کارپوریشن کا دورہ ۔وفد نے سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد سے ملاقات کی،وفد میں سوینی الائن فرنینڈس ڈی اولیویرا، مینوئل انتونیو ڈا کونہا بیلیم ڈی سوس، ڈیاگو ڈی سلوا فالکو، جوز پاؤلو مارکیز لوپس ڈی اولیویرا، محمد سہیل اور ذیشان ضیاء شامل تھے، چیف انجینئر ای اینڈ ایم سیوریج سید سردار شاہ اور چیف انجینئر واٹر محمد علی شیخ بھی موجود تھے، سی ای او واٹر کارپوریشن نے وفد کو واٹر کارپوریشن کے تمام منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے نئی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے حالیہ اقدامات اور اصلاحات پر روشنی ڈالی، سی ای او واٹر کارپوریشن نے وفد کو واٹر کارپوریشن کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے روڈ میپ سے SGDs کے گول 6 میں اہداف حاصل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا، سی ای او واٹر کارپوریشن نے وفد کو واٹر کارپوریشن میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں