حافظ نعیم الرحمٰن کا 29 ستمبر سے ملک بھر میں مظاہرے کرنے کا اعلان

شھزاد عالمگیر نوائے وقت

لاہور:حافظ نعیم الرحمٰن کا ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کرنے کا اعلان ۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حق دو عوام کو تحریک کے دوسرے مرحلہ کا اعلان کررہا ہوں۔ یہ بجلی کے بلوں، پیٹرول کی قیمتوں، تنخواہوں پر ٹیکسز کے خلاف تحریک ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی 45 دن پورے ہونے پر نئی تحریک شروع کررہی ہے، 29 ستمبر سے مختلف شہروں میں بڑے مظاہرے کیے جائیں گے۔ یکم سے 7 اکتوبر تک ایک ہفتہ غزہ و لبنان کے لوگوں کے نام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے بعد نئی مزاحمتی تحریک شروع کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں