پی ٹی آئی کی 5 اکتوبر کومینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

محمد آظہر نوائے وقت

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

ڈان ٹی وی کے مطابق درخواست اکمل خان باری نے دائر کی جس میں پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سالگرہ 5 اکتوبر کو ہے اس لیے پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں، مینار پاکستان میں شام پانچ بجے سے لیکر رات دس بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جلسہ پرامن اور قانون کے مطابق ہوگا، مینار پاکستان جلسے کی اصل درخواست تاحال زیر سماعت ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت 5 اکتوبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں