تحریک لبیک پاکستان تحصیل چیچہ وطنی کے زیر اہتما م تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی

رانا وحید نوائے وقت

چیچہ وطنی/ ساہیوال: تحریک لبیک پاکستان تحصیل چیچہ وطنی کے زیر اہتما م تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں رہنما تحریک لبیک جہلم علامہ عاصم اشفاق رضوی، امیر ڈویژن ساہیوال سید صابر حسین شاہ،ضلعی امیر قاری اسفان رضوی، امیر ساہیوال سید صابر شاہ،نائب امیر ساہیوال میاں ماجد سکھیرا رضوی،عمیر سلیم رضوی سمیت تحریک لبیک کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی، ریلی ہاﺅسنگ کالونی سے نکالی گئی جو مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی شہر والا پل پر پہنچی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملعون شیطان توصیف اعوان کو گرفتار تو کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں