محمود خان اچکزئی کی جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا تاریخ میں پہلی بار خواتین کو پارٹی عہدے دینے کا فیصلہ

سٹاف رپورٹر نوائے وقت

کوئٹہ: پشتون قوم پرست جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے پارٹی کے آئین میں اہم ترامیم کرتے ہوئے پہلی بار خواتین کارکنوں کو پارٹی عہدے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی چیئرمین، کابینہ، مرکزی کونسل اور مرکزی کمیٹی کے عہدے داروں کے طریقہ انتخاب کو بھی تبدیل کردیا گیا جس میں عدم اعتماد اور کسی فیصلے پر متفق نہ ہونے کی صورت میں پہلی بار خفیہ رائے دہی کا حق بھی دے دیا گیا ہے۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جماعت ہے جو بلوچستان کی قدیم ترین سیاسی جماعتوں میں شمار ہوتی ہے۔ اس کی بنیاد پانچ دہائیاں قبل ان کے والد قوم پرست رہنما عبدالصمد خان اچکزئی نے رکھی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں