سٹاف رپورٹرز + نمایندگان ڈان ٹی وی
راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث انتظامیہ نے شہر کے تقریباً تمام داخلی راستے بند کردیے جب کہ کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس نے اندھا دھند شیلنگ شروع کردی۔
انتظامیہ نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر شہر میں پولیس اور رینجرز کی بھارتی نفری تعینات کی گئی ہے۔
راولپنڈی انتظامیہ نے لیاقت باغ میں پی ٹی آئی اے احتجاج کو روکنے کے لیے پورے شہر میں کنٹینرز لگاکر راستے بند کردیے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔