رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال: تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ فرید گنج سے نوجوان اغوا کرلیا گیا۔ ماہی شاہ قبرستان میں درخت کے ساتھ باندھ کر داڑھی، مونچھیں ، سر کے بال اور پرورٹے کاٹ ڈالے اور اس کی ویڈیو بناتے رہے۔ پانچ گھنٹے کے بعد منت سماج کرنے پر چھوڑ دیا ۔تھانہ سٹی میں درخواست دے دی گئی ہے اور میڈیکل کرا دیا گیا ہے۔اغوا ہونے والے نے کہا کہ میرے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی گئی ہے۔ متعلقہ تھانے نے تاحال با اثر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی نہیں کی ۔میرا آار پی او ساہیوال، ڈی پی او ساہیوال، ائی جی پنجاب اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے مطالبہ ہے کہ میرا مقدمہ درج کیا جائے ۔ ملزموں کے خلاف کاروائی کی جائے اور مجھے انصاف دلایا جائے۔