گرینڈ ٹیچر الائنس جی ٹی اے کی احتجاجی ریلی، یوم اساتذہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال: یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ سڑکوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے  بازی کی

گرینڈ ٹیچر الائنس جی ٹی اے ضلع ساہیوال کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی
یوم اساتذہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا
گرائنڈ ٹیچر الائنس کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مرد و خواتین ٹیچرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی

ریلی کے شرکا نے سیاہ پٹیاں باندھ کر اور اپنے مطالبات  کے حق میں بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے

بینرز اور قطبوں پر ٹیچرز کے مطالبات میں سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کا خاتمہ ۔ٹائم ٹیبل میں تبدیلی کا خاتمہ ۔پے اینڈ سروس پروٹیکشن کا حصول ۔لیوان کیشمنٹ کی واپسی اور دیگر مطالبات درج تھے
ٹیچرز کی احتجاجی ریلی گورنمنٹ ہائی سکول سے شروع ہو کر  ساہیوال پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی جہاں مقررین نے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں