رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال : ریسکیو22 11ساہیوال نے نیشنل ڈزاسسٹر ڈے کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے کہا کہ
8 اکتوبر 2005 کو ہونے والے زلزلے کودنیا کی چوتھی بڑی اور پاکستان کی تاریخ کی بد ترین تباہی کے طور پر جانا جاتاہے۔اسی کے پیش نظر ریسکیو1122نے 8اکتوبر 2005کے زلزلے میں زخمی اورہلاک ہونے والے لوگوں کی یاد میں نیشنل ڈزاسسٹر ڈے اس عزم سے منایا کہ عوام کے اندریہ احساس اجاگر ہوکہ حادثات سے نبرد آزما ہونے کے لیے قبل از وقت تیاری انتہائی ضروری ہے۔اس سلسلے میں سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122ساہیوال میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے کی۔اس قدرتی آفت میں جانی اور مالی نقصان اٹھانے والوں کے ساتھ احساس ہمدردی کے ساتھ ساتھ شہید ہونے والوں کو دعاؤں کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بعد ازاں ایک مرکزی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاء کو حادثات سے نمٹنے کے لیے بہتر تیاری اور منصوبہ بندی کے متعلق آگاہی دی گی۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے کیمونٹی سیفٹی ونگ کو سکولز میں اساتذہ اور سٹوڈنٹس کو بھی عملی ٹریننگ دینے کے احکامات دینے کے ساتھ ساتھ یونین کونسل کے باشندوں کو بھی ابتدائی طبی امداد اور ہر طرح کے حادثات سے نبٹنے کیلئے عملی تربیت حاصل کرنے پر زور دیا۔ ۔ تاکہ پاکستان میں ایک محفوظ معاشرے کے قیام کی تکمیل کی جا سکے۔