اخوت بینک کے زیر اہتمام وزیر اعظم یوتھ بزنس و ایگریکلچر اسکیم کے تحت چیکس کی تقسیم ، مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی

اخوت بینک کے زیر اہتمام وزیر اعظم یوتھ بزنس و ایگریکلچر اسکیم کے تحت چیکس کی تقسیم ، مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی

رانا جاوید نثار صدر ساہیوال پریس کلب , شیخ عظمت سلیم صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ساہیوال ،معروف سیاسی و سماجی رہنما حاجی احسان الحق ادریس , رانا محمد صدیق , محمد سلیم کاٹھیا جوائنٹ سیکرٹری ساہیوال پریس کلب , سعید بھٹی ریجنل مینجر اخوت بینک کی خصوصی شرکت

رانا وحید بیوروچیف ڈان ٹی وی

ساھیوال :اخوت بینک کے زیر اہتمام وزیر اعظم یوتھ بزنس و ایگریکلچر اسکیم کے تحت چیکس کی تقسیم کی تقریب مکہ مسجد نئی آبادی ساہیوال میں منعقد ہوئی۔ جس کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی تھی۔ اس موقع پررانا جاوید نثار صدر ساہیوال پریس کلب , شیخ عظمت سلیم صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ساہیوال ،معروف سیاسی و سماجی رہنما حاجی احسان الحق ادریس , رانا محمد صدیق , محمد سلیم کاٹھیا جوائنٹ سیکرٹری ساہیوال پریس کلب اور سعید بھٹی ریجنل مینجر اخوت بینک بھی موجود تھے۔
تلاوت کا آغاز کلام پاک سے ہوا صدر پریس کلب رانا جاوید نثار اور صدر چیمبر آف کامرس شیخ عظمت سلیم نے اخوت بینک کی اس کاوش کو سراہا۔
ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی نے قرضہ کے چیک تقسیم کیے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اخوت بینک کی کارکردگی کو سراہا اور قرض حاصل کرنے والے افراد کو قرض کی رقم کا درست استعمال کی ھدایت کی تا کہ بے روزگاری کا خاتمہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں