گورنمنٹ ہائی سکول 17/11-ایل میں کھیلوں کی تقریب کا انعقاد، روح رواں پی ای ٹی وحید اشرف، مہمان خصوصی پاکستان ہاکی ٹیم کے لیجنڈ اولمپین طاہر زمان

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت

چیچہ وطنی :گورنمنٹ ہائی سکول 17/11-ایل چیچہ وطنی میں طاہر زمان اولمپین کی آمد ۔
چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں کے گورنمنٹ ہائی سکول 17/11-ایل میں کھیلوں کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔جس کے روح رواں چیچہ وطنی کی ہر دل عزیز شخصیت پی ای ٹی وحید اشرف تھے ۔ مہمان خصوصی پاکستان ہاکی ٹیم کے لیجنڈ اور نامور اولمپین طاہر زمان تھے۔ چوہدری طاہر محمود صدر ٹاؤن شپ ہاکی کلب لاہور ، محمد ساجد ٹریفک انسپیکٹر پنجاب پولیس ، محمد شاہد صدر ہیرو ہاکی کلب بھی موجود تھے۔ مہمانوں کے استقبال کا سابق ہیڈ ماسٹر محمد امجد ، موجودہ ہیڈ ماسٹر رانا حسن ارشاد ،عمیر ساجد ، عمر وسیم محمد اشرف ،محمد مشتاق ، ماسٹر امین ، پی ای ٹی سلیم اور میڈم اقرا سحر نے کیا ۔
تقریب میں اہل دیہہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جن کے سامنے نے ہاکی کے کھلاڑیوں میں اولمپین طاہر زمان نے ہاکیاں تقسیم کیں۔ پی ای ٹی وحید اشرف نے بچوں سے تیار کیے ہوئے ٹیبلو جن میں ڈاچی ڈانس ،پاکستان آرمی سے محبت کے ملی نغمے پرفارم کروائے۔ جس کو مہمانوں نے بہت پسند کیا اور شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں