تاجر دوست سکیم ’ناکام‘،حکومت کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود دُکانداروں کی رجسٹریشن میں عدم دلچسپی

نور فاطمہ افضل نوائے وقت

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی تاجر دوست سکیم کے تحت رجسٹریشن مہم کو ابتدائی مرحلے میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اب تک 32 لاکھ تاجروں میں سے صرف 76 ہزار نے خود کو رجسٹر کروایا ہے جن میں سے قریباً 50 ہزار کا تعلق لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد سے ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئی ایک رپورٹ کے مطابق یکم اپریل سے اب تک تاجر دوست سکیم کے تحت 76 ہزار 259 تاجر رجسٹر ہوئے ہیں جن میں سے 29 ہزار 735 کا تعلق لاہور سے ہے۔

دوسرے نمبر پر راولپنڈی ہے جہاں سے 11 ہزار 585 تاجروں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ یوں رجسٹر ہونے والے تاجروں کا نصف صرف پنجاب کے دو شہروں پر مشتمل ہے۔
دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے تجارتی شہر کراچی کے تاجروں نے تاجر دوست سکیم میں کچھ زیادہ دلچسپی ظاہر نہیں کی اور حکومت کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود صرف 8 ہزار 318 تاجروں نے ہی رجسٹریشن کروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں