نیوز رپورٹر نوائے وقت
پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار سرکاری ملازمین کے لیے ون سٹپ پروموشن کا اعلان کردیا، گرفتار ملازمین کو رہائی کے بعد ایک ماہ کی چھٹی بھی دے دی گئی۔
گرفتار ریسکیو اہلکار رہائی کے بعد پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے رہائی پانے والے اہلکاروں کا استقبال کیا،اس موقع پر گُل پاشی بھی کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ملازمین کے لیے ون اسٹیپ پروموشن کا اعلان کیا اور انہیں ایک ماہ کی چھٹی بھی دے دی۔
ریسکیو ذرائع نے ڈان ٹی وی کو بتایا کہ ریسکیو کے 6 اہلکار تاحال اسلام آباد میں گرفتار ہیں، اس موقع پر عارف حیات نے ڈان ٹی وی کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے ریسکیو اہلکاروں کی ریٹائرمنٹ کی حد 60 سال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔