اوورسیز پاکستا نی ان عدالتوں کے چکر لگا لگا کر اور ہوائی سفر پر اخراجات کر کر کے نڈھال ہو جاتے تھے
میاں شہباز شریف، انکے سیکریٹری افضال بھٹی اور سیشن جج ایٹی کرپشن چوہدری ف ضیا اللہ گورسی ، آپ کا بہت بہت شکریہ
تحریر :راجہ شکیل حیدر ،چئیرمیں اوورسیز پاکستان کشمیر ویلفئیر کونسل ، یوکے
اوور سیز پاکستان کشمیر ویلفئیر کونسل کی درخواست اور اپیل پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اوور سیز پاکستانیو ں کی زرعی زمینوں ،پلاٹوں ،کوٹھیوں اور مکانات پر ناجائیز قبضوں کے لئے خصوصی عدالتوں کا قیام اور ان کیسز کا فیصلہ تین ماہ میں کرنا ایک شاندار اقدام ہے۔ جس میں اوورسیز پاکستانی انگلینڈ ،امریکہ، کینیڈا سپین ،جرمنی ، سعودی عریبیہ ،دوبئی اور بحرین وغیرہ میں رہنے والے لوگوں کی جائیدادوں پر قبضے ایک بہت بڑا مسئلہ تھا کیونکہ پاکستانی عدالتیں ان پر سالوں تک فیصلے نہیں کرتی تھیں ۔ اوورسیز پاکستا نی ان عدالتوں کے چکر لگا لگا کر اور ہوائی سفر پر اخراجات کر کر کے نڈھال ہو جاتے تھے، جس میں ان عدالتوں کے سٹاف کلرک وغیرہ اور وکلا ٹیمیں بھی اس میں ملوث ہوتی تھیں ۔
اوورسیز پاکستانی اتنے کی جائیداد نہیں ہوتی تھی جتنے اخراجات اوور سیز پاکستانیوں کو ان پر کرنے پڑتے تھے جس میں وکلا کی فیسیں، ہوٹلوں اور فضائی اخراجا ت ُ
کرتے کرتے تھک جاتے تھے۔
میرے ذاتی تین ایکڑ جو کہ میرے معاہدے میں شامل تھے لیکن مجھے اس کیس پر کروڑوں روپے اور 37 سال لگ گئے اور اور زمیں کی قیمت کل 30 لاکھ روپے ہے۔ ایک سیشن جج بہاولنگر آنٹی کرپشن کے جج تعینات ہوئے اور اب بھی بہاولنگر میں فرائیض سر انجام دے رہے ہیں اور پچھلے سال مارچ 2023 میں زمین جائیداد کی تقسیم کے مطابق مجھے میری زمین مل گئی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے اوورسیز کے معاملات چلانے والے سیکریٹری محترم افضال بھٹی کا ذکر نہ کروں تو یہ یقیناً بے انصافی ہو گی جنہوں میرے بحثئیت چئیرمیں اوورسیز پاکستان کشمیر ویلفئیر کونسل کے بھیجے ہو ئے کیسیز کے معاملات میں بھر پور مدد کی اور بہت سارے کیسز میں کامیابی ہوئی
اس سلسلے میں میاں شہباز شریف انکے سیکریٹری افضال بھٹی اور سیشن جج ایٹی کرپشن چوہدری ف ضیا اللہ گورسی کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا
میرے پاس ان تمام شخصیات کیلئے چند حقیر سے حروف۔ ش، ک ، ر ، ی ۔ ہ
لفظ شکریہ بنتا ہے شکریہ۔ شہباز شریف
شکریہ۔ افضال بھٹی اور شکریہ چوہدری ضیا اللہ گورسی ، آپ سب کا دوبارہ شکریہ