امجد عثمانی
یہ محض اللہ کریم کا کرم ہے۔۔۔۔۔!!!
یہ حسن اتفاق ہے لیکن یہ حسن اتفاق بھی محض اللہ کریم کا کرم ہے ورنہ بندے کی کیا اوقات ہے۔۔۔۔!!10سال بعد لاہور پریس کلب میں کوئی تعمیری کام ہوا۔۔۔۔۔جب 30 جون 2014 کو لاہور پریس کلب کے قیام کے بعد پریس کلب کے سٹیٹ آف دی آرٹ کیفے ٹیریا کا افتتاح ہوا تب بھی ارشد انصاری صدر اور خاکسار گورننگ باڈی کا حصہ تھا۔۔۔۔ہماری خوش بختی کہ ہمارے حصے میں تب بھی تعمیر آئی۔۔۔۔31اکتوبر 2024 کو جب لاہور پریس کلب میں 100کے وی کے شمسی توانائی منصوبے کا افتتاح ہوا اب بھی جناب ارشد انصاری صدر اور خاکسار نائب صدر ہے۔۔۔۔ہماری خوش بختی کہ ایک دہائی بعد اب بھی ہمارے حصے میں تعمیر آئی۔۔۔پنجاب کے سابق وزیر اعلی غلام حیدر وائیں نے 1992میں لاہور پریس کلب کی شملہ پہاڑی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔۔۔۔۔اس طرح شملہ پہاڑی عمارت کے بعد 2014میں کیفے ٹیریا بلڈنگ دوسرا اور اب 2024میں سولر سسٹم کی تنصیب تیسرا بڑا منصوبہ ہے۔۔۔۔۔32 برس میں 3منصوبے اور ان میں سے 2کی تعمیر میں ہمارا حصہ محض اللہ کا کرم ہی ہے ورنہ اللہ کسی سے بھی کام لے سکتا ہے۔۔۔۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری جب بھی مجھے کوئی خوش خبری سناتے ہیں تو میری آنکھیں چھلک پڑتیں اور میرے منہ سے یہی جملہ نکل پاتا ہے کہ یہ صرف اور صرف اللہ کریم کا کرم ہے۔۔۔۔۔اللہ کے فضل و کرم سے دسمبر تک اتنی اچھی خبریں ہیں کہ 2024لاہور پریس کلب کی تاریخ کا بہترین سال ٹھہرے گا۔۔۔۔۔۔۔!!!
اللہم لک الحمد ولک الشکر