لائیو:’فائنل کال‘: ملک بھر سے پاکستان تحریک انصاف کارکنان کے قافلے روانہ، اسلام آباد کی سڑکیں ، انٹرنیٹ سروس بند

نمائندگان ،نیوز رپورٹرز ،سٹاف رپورٹرز نوائے وقت

لاہور/کراچی/فیصل آباد/ملتان /پشاور/ سوات:پاکستان تحریک انصاف کے مطابق لاہور ،کراچی ،فیصل آباد ،ملتان ، پشاور، سوات، دیر کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی قیادت میں کارکنان کے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کارکنان کے قافلوں کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔
حتجاج کے پیش نظر فیض آباد مکمل سیل کر دیا گیا ہے جبکہ کنٹینرز اور بڑی لوڈرز گاڑیاں کھڑی کر کے راولپنڈی سے اسلام آباد کا رابط منقطع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے لاہور میں موجود کارکنان سے دن 12 بجے آزادی چوک پہنچنے کا کہا ہے۔

لاہور میں ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔ بند کیے جانے والے مقامات میں ’راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں راوی پل، ایسٹرن بائی پاس، بابوصابو شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں