یورپی ایئرسیفٹی نے جولائی 2020 میں پی آئی اے پر پابندی عائد کردی تھی
محمد لطیف ڈان ٹی وی
اسلام آباد: ’یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔‘
پی آئی اے کے علاوہ پاکستان کی نجی ایئرلائن ’ایئر بلیو لمیٹڈ‘ کو بھی یورپ کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔‘
واضح رہے کہ 30 جون 2020 کو یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے یورپی ممالک کے لیے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو معطل کردیا تھا۔